28 مئی، 2021، 10:01 AM

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کو اپنے حامیوں کی شدید تنقید کا سامنا

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کو اپنے حامیوں کی شدید تنقید کا سامنا

بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم مودی کی طرف سے انتخابات اور کمبھ میلے میں کورونا وائرس کے ایس او پیزکی کھلی خلاف ورزیوں پر عوامی تنقید کا سلسلہ جاری ہے حکمراں جماعت بی جے پی کو اب اپنے ہی حامیوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور وزیر اعظم مودی کی طرف سے انتخابات اور کمبھ میلے میں کورونا وائرس کے ایس او پیزکی کھلی خلاف ورزیوں پر عوامی تنقید کا سلسلہ جاری ہے حکمراں جماعت بی جے پی کو اب اپنے ہی حامیوں کی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق  کمبھ میلے اور انتخابات میں بی جے پی کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری گئی، جن کا خمیازہ بھارتی عوام اب تک بھگت رہے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق نریندرا مودی کی وجہ سے کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں اضافے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے وفادار کارکنوں اور ہمدردوں کو بھی مودی سے متنفر کردیا ہے۔ کورونا کے معاملے پرمودی کی بے حسی کی وجہ سے ان کے حامی انہیں آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اب وہ کبھی بی جے پی اور نریندرمودی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

مودی کےحامیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے کورونا وبا کے پیش نظر موثر حکمت عملی مرتب نہیں کی جس کے نتیجے میں اب تک تین لاکھ سے زائد بھارتی موت سے ہم کنار ہوچکے ہیں۔  گزشتہ ماہ ہی بی جی پے اور راشٹریہ سوایم سیکو سنگھ( آر ایس ایس ) کے دیرینہ کارکن امیت جسوال کا اتر پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں دیہانت ہوگیا۔ وہ کورونا مثبت آنے کے بعد محض دس دنوں میں ہی چل بسے۔ ان کے اہل خانہ مودی اور حکمران جماعت کے عہدے داروں سے مدد کی درخواست کرتے رہے لیکن انہیں کوئی طبی امداد نہیں دی گئی۔

امیت جسوال کے انتقال اور دیہانت کے بعد ان کے اہل خانہ نے اپنی کار پر پوسٹر لگوا دیا ہے کہ " مودی کی بےحسی کو کبھی معاف نہیں کریں گے" صرف یہی نہیں بلکہ بی جے پی اور مودی کے کارکنان اور حامی کورونا میں مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی جانی نقصان پرغم وغصے کا شکار ہیں۔ اورانہوں نے سرعام وزیر اعظم نریندرمودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔

News ID 1906694

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha